عاصمہ جہانگیر محب وطن‘ ساری زندگی انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کی: ڈاکٹر خاور شاہ
ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و بزرگ سیاستدان ڈاکٹر خاور شاہ نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر محب وطن خاتون وکیل تھیں جنہوں نے پوری زندگی انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کی اور دلیری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات پر پوری قوم کو صدمہ ہوا ہے اور پوری قوم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
خاور شاہ