میٹرک امتحانات میں ڈیوٹی کیلئے اساتذہ کی فہرستیں تیار
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) میٹرک کے سالانہ امتحان یکم مارچ سے شروع ہو رہے ہیں جس کےلئے ایک فہرست بورڈ حکام نے محکمہ سکولز کا ارسال کی تھی جس کے بعد حتمی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔15سو اساتذہ امتحانی ڈیوٹی دیں گے۔ آئی ٹی ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر ز پر امتحانی ڈیوٹی دینے پر پابندی لگائی ہے۔ اگر کسی کی ڈیوٹی لگی تو اس کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پابندی نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہے تاکہ طلبا کو اساتذہ میسر آسکیں۔
ڈیوٹی فہرستیں