فاروق ستار کو پارلیمانی لیڈرکے عہدے سے بھی ہٹانے کا فیصلہ خالد مقبول کی نامزدگی
کراچی/ اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی کے کنوینئر سے برطرف کرنے کے بعد ان کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرکے عہدے سے بھی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو پارلیمنٹ میں نیا پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی (آج) منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کر کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے حوالے سے انہیں آگاہ کریں گے۔ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کیخلاف مشاورت کیلئے وکلاءکو طلب کرلیا۔ دریں اثناءایم کیو ایم کے اختلافات کے نتیجے میں بلدیاتی نمائندے بھی تقسیم ہوگئے، دو ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کا جھکاﺅ بہادر آباد جبکہ ایک کا پی آئی بی کی طرف ہے۔ ضلع وسطی کے بلدیاتی نمائندوں نے حکمت عملی کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی فاروق ستار کے حامی ہیں۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین کورنگی نیئر رضا اور ڈسٹرکٹ چیئرمین مشرقی معید انور بہادر آباد والوں کے حامی بن گئے۔
فاروق ستار
کراچی (خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے انتخابی سیاست سے پیسے اور وسائل کو مائنس کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فاروق ستار کے جنرل ورکرز اجلاس میں جاکر کارکنوں نے غلطی نہیں کی۔ دو طرفہ رویہ سب کے سامنے‘ ہم بھی وہاں جاتے رہے اور وہ انتظار کراتے رہے۔ فاروق ستار کی جانب سے عمارت خالی کرانے کے نوٹس کے سوال پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بلڈنگوں نے نہیں بنایا۔ متحدہ کے نئے کنوینر نے یہ بھی کہا کہ نہیں سمجھتا کہ آج کے حالات میں ایم کیو ایم کو کسی بھی تنازع میں الجھنا چاہیے‘ کچھ لوگ کہہ رہے ہیںکہ یہ 8نومبر کی دوسری قسط تھی‘ لیکن ایسا نہیں۔علاوہ ازیں متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی ومر کزی شعبہ جا ت کے گز شتہ روز کے اجلا س میں ہو نے والے فےصلے جس میں ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی کو متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے آئےن کی روح سے متفقہ طور پر کنو نےر منتخب کےا گےا اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک خط جمع کر ادےا گےا ہے ےہ خط ڈپٹی کنو نےر کنو رنوےد جمیل نے رابطہ کمیٹی متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی طرف سے جمع کر اےا گےا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو آگا ہ کےا گےا ہے کہ پارٹی کی جمہو ری رواےت کے مطا بق پا رٹی کے سر بر اہ کو رابطہ کمیٹی کی دو دتہائی اکثرےت سے زائد اراکین رابطہ کمیٹی اور مر کزی کمیٹےو ں کے ذمہ داران نے منتخب کےا گےا اور اب ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدےقی متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربر اہ اور کنو نےر ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی جا نب سے جا ری کر دہ خط کی تو ثےق کر تے ہو ئے قےا دت کی تبد ےلی کی منظوری دی اور پتنگ کے انتخابی نشان کو بر قرار رکھا ۔
خالد مقبول صدیقی