ایم کیو ایم والے جھگڑے چھوڑ کر عوام کی خدمت کریں وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(وقائع نگار): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے بڑے ایونٹ کیے ہیں،پی ایس ایل کا فائنل بھی احسن طریقے سے ہوگا، ہم سیاسی پارٹی ہیں عوام کی خدمت کرتے ہیں، لوگوں کی خدمت کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں ہمارے نمائندے ہر جگہ سے کامیاب ہونگے۔ انہوں نے یہ بات آج صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، فاروق ایچ نائیک، وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو و دیگر ایم پی ایز بھی تھے۔وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں سینٹ انتخابات 2018ءکیلئے ٹیکنوکریٹ اور خواتین نشست کے پیپلز پارٹی امیدوار کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن آفیس پہنچے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے سب مل بیٹھیں، ایم کیو ایم سے کہتا ہوں آپس میں لڑنے کے بجائے ساتھ ہوجائیں، کسی کو برا بھلا کہنا سیاست نہیں ہوتی، آپس میں جھگڑے چھوڑ کر عوام کی خدمت کریں اسی میں انکی بقا ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے راو¿ انوار سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ راو¿ انوار کا گرفتارنہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، راو¿ انوار کے معاملے پر سب سے مدد طلب کی ہے۔علاوہ ازیںوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ وہ اسکولوں میں ہائی انرولمنٹ میں اضافے اور بڑے پیمانے پر بحالی کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں اور اس مقصد کے لیے 4650اسکولوں کا انتخاب کیاگیا ہے جن کے انفرااسٹرکچر کو اوور ا?ل ، عدم دستیاب سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان اسکولوں میں طلباءکو بہتر ماحول مہیا ہوسکے۔انہوں نے یہ بات ورلڈ بینک کے وفد جس کی قیادت اس کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھاایلان گوہان کررہے تھے نے آج ا±ن سے ملاقات کی اور ان سے 18-2014 میں شروع کیے گئے سندھ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام اور نتائج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونت صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ سندھ سہیل راجپوت ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اقبال درانی، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن محترمہ ناہید شاہ درانی نے کی۔
وزیراعلیٰ سندھ