فاروق ستار کو ہٹانا قانونی ہے پارٹی سربراہ نہیں رہے، فروغ نسیم
کراچی( خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ر ہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دستور کے مطابق رابطہ کمیٹی فیصلوں کی مجاز اتھارٹی ہے۔ فاروق ستار کے بلائے گئے جنرل ورکرز اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں وہ پارٹی سربراہ نہیں رہے۔ فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رابطہ کمیٹی نے قانون کے مطابق فارو ق ستار کو سبکدوش کیا۔ اس کے بعد ان کا ورکرز کنونشن بلانا غیر قانونی ہے ۔اب خالد مقبول صدیقی پارٹی کے نئے سربراہ اور کنوینر ہیں۔ فاروق ستار نے غیر قانونی قدم اٹھایا تو قانونی چارہ جوئی کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری راستے کے طو رپر فاروق ستار کو عہدے سے ہٹایا۔ فاروق ستار واپس آجائیں رابطہ کمیٹی کے ہاتھ پائوں جوڑوں گا کہ انہیں لے لیں ورنہ چاہئیں تو فاروق ستار نئی جماعت بنالیں۔ ایم کیو ایم کے کنوینر اب ڈاکٹر مقبول صدیقی ہیں ان کو رابطہ کمیٹی کی دوتہائی سے زائد اکثریت نے ڈاکٹر فاروق ستار کو فارغ کرکے پارٹی کا سربراہ اور کنوینر بنایا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار آج بھی ہمارے بھائی ہیں لیکن وہ پاگل پن نہ کریں اجلاس صرف کنوینر بلاسکتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار جب کنوینر ہی نہیں رہے تو ا جلاس کیسے بلاسکتے ہیں۔
فروغ نسیم