پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آتشزدگی
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھی، تفصیلات کے مطابق دن 3:40منٹ پرعمارت کی بالائی منزل پر آتشزدگی جس پر ادارے کے فائر فائٹنگ سسٹم نے 40منٹ میں قابو پالیا، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب حادثہ سے اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ میں کوئی خلل پیش نہیں آیا