کے این گو ھر سٹی پروجیکٹ تو جہ کا مر کز ،75 فیصد کام مکمل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گوھر گرین سٹی اور میڈی کیم گروپ کے اشتراک سے متعارف کیے جانے والے رہائشی منصوبے کے این گوھر گرین سٹی میں اپارٹمنٹس اور بنگلوز کی بکنگ کے دوسرے مرحلے پر فیملیز کی بہت بڑی تعداد نے سائٹ آفس آکر پروجیکٹ میں بے پناہ دلچسپی کا اظہار کیا اور پروجیکٹ میں جاری تیز رفتار تعمیراتی کام کو سراہا۔ملیر کے سر سبز و شاداب،پُر سکون اور پُر فضا محل، و قوع میں،شارع فیصل سے متصل،ملیر کورٹ کے عقب میں پہلے سے آباد علاقے کے درمیان واقع کے این گوھر گرین سٹی علاقے میں اپنی طرزِ کامنفرد رہائشی منصوبہ ہے جہاں 80اور120گز کے سنگل اور ون یونٹ بنگلوز کے ساتھ ساتھ 2اور3کمروں کے اپارٹمنٹس بکنگ کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔پروجیکٹ کے تیار شدہ کلب ہائوس میںمکینوں کے لیے مختلف اِن ڈور گیمز اورریسٹورنٹ کی سہولت موجود ہے دیگر سہولیات میں سوئمنگ پُول،جاگنگ ٹریکس،چلڈرن پلے ایریا،خوبصورت سبزہ زار اور دلکش فوارے ،مسجد اور منی مارٹ شامل ہے۔تعمیراتی کا م پہلے ہی 75 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے بقیہ کام متوقع وقت سے پہلے ہی پائیہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔عوام الناس کی دلچسپی کے پیشِ نظر آئندہ اتوار کو پروجیکٹ کی سائٹ پر رنگارنگ بسنت میلہ،فوڈ فیسٹول اور بچوں کے لیے تفریحات ہو نگی