تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تمام مسالک متحد اورایک جان ہیں:مولانا اختر محمدی
کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت اہلحدیث پاکستان سندھ کے مرکزی رہنما مولانا اختر محمدی نے مرکز اہلحدیث میں مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تمام مسالک متحد اورایک جان ہیں۔ ہم حکمرانوں کو متنبہ کرد ینا چاہتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی شقوں سے نہ کھیلیں ورنہ ہم حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے میں حق بجانب ہونگے۔ چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی نے کہا کہ آئین کی دفعہ C-295میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس سے محمد حنیف سلفی، مولانا معاویہ سلیم، مولانا بلال احمد سلفی، مولانا مظفر محمدی، قار ی عبدالرزاق، مولانا ابو بکر سلفی، وسیم الرحمن، زاہد سلفی اور دیگر علمائے اکرام نے بھی خطاب کیا۔