پروفیسر سحر انصاری کے اعزاز میں تقریب پذیرائی بدھ کو ہوگی
کراچی( کلچرل رپورٹر)تنظیم اساتذہ اردو سندھ کے تحت ممتاز علمی و ادبی شخصیت پروفیسر سحر انصاری کی پچاس سالہ ادبی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب پذیرائی بدھ 14 فروری شام 7بجے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر( پی اے سی سی ) آڈیٹوریم میں ہوگی تقریب سے محمود شام، مہتاب اکبر راشدی، ڈاکٹر شاداب احسانی، مبین مرزا، ذوالقرنین جمیل، شبی فاروقی، پروفیسر شاہدہ حسن، پروفیسر نوشابہ صدیقی، انور شعور، ریحانہ روحی، ڈاکٹر فاطمہ حسن، ڈاکٹر نزہت عباسی، شائستہ مفتی، پروفیسر رضیہ سبحان، ڈاکٹر پروین کاظمی او رپروفیسر ہارون رشید اظہار خیال کریں گے۔