جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام
کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس15 فروری 2018 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔