المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت فری میڈیکل کیمپ
کراچی (نیوز رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی،جماعت اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام نارتھ کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایم ٹرنک والانے بھی تعاون کیا۔ کیمپ کا افتتاح ڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب نے مولانا اصغر تونسوی، عبدالغفار سعیدی،مفتی فیصل رشید،مفتی کامران قادری،ریاض محمد سلطانی ، ڈاکٹرمحمدحسن،محمدشریف قادری،عبدالرحمن لودھی کے ہمراہ کیا۔ کیمپ میں 1600سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔جس میں جنرل اوپی ڈی 740 ،بچوں کی اوپی ڈی 230،گائنی اوپی ڈی 128،آنکھوں کے امراض میں مبتلا ،245 ، بلڈپریشر 250،کولیسٹرال35 ٹیسٹ،اوربمعہ ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ کیمپ کے انعقادپر صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبد الرحیم اورجنرل سیکریٹری عبدالغنی سلیمان نے مبارک بادپیش کی۔