مختلف برادریوں کامسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان
مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر سابق وزیراعظم میاںنوازشریف کی رابطہ عوام مہم میں تیزی نے انتخابی ماحول کو گرما دیاہے ۔سینٹ انتخا با ت کے فوری بعد عام انتخابات کاعمل شروع ہوجائیگا۔ملک بھر کی طرح خانیوال میںبھی متوقع امیدواروں اورارکان اسمبلی نے رابطہ مہم تیز کر دی اورجوڑ توڑ میں تیزی آگئی۔مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا ،ممبرقومی اسمبلی محمدخان ڈاہا، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن اپنے حلقہ میں رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کی رابطہ مہم کے نتیجہ میں ہراج گروپ کے بڑے دھڑے نون برادری ،سیال برادری اور باٹی برادری ہراج گروپ چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کر اعلان کرچکے ہیں۔اس حوا لے سے صوبائی حلقہ215چک نمبر14/9Rباٹیاں والا میں نون برادری کا بڑا کٹھ ۔ رانا رمضان نون مرحوم کے ڈیرے پر منعقدہوا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ(ن) کے مر کز ی رہنماسابق صوبائی وزیرحاجی عرفان احمد خان ڈاہا، ممبرقومی اسمبلی محمد خان ڈاہا ،ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن تھے۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے نون برادری کے سرکردہ رہنمارانا غلام عباس نون ایڈووکیٹ، رانا یعقوب نون، رانا ریاض نون نے اپنی پوری برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت ہراج گروپ چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں غیرمشروط شمولیت کااعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ نون برادری نے40 سا ل ہراج گروپ کا بطور ایک فورس ساتھ دیا اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ اورہرا ول دستہ کارول ادا کیا لیکن جو عزت اوراحترام چوہدری فضل الرحمن ،حاجی عرفان احمد خان ڈاہا نے دیا اس سے متاثر ہوکر مسلم لیگ(ن) میںشامل ہورہے ہیں ۔آئندہ الیکشن میں ان کا مکمل ساتھ دیں گے ۔اس موقع پر حاجی عرفان خان ڈاہا، محمدخان ڈاہا، چوہدری فضل الرحمن نے نون برادری کی غیرمشرو ط مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ نون برادری نے جس اعتماد کااظہار کیاہے انہیں مایوس نہیں کریں گے علاقے کی تعمیروترقی اوربلاامتیاز عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں عوام کی بے لوث خدمت کاعمل جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد سیاسی جماعت ہے جوملک وقوم کادرد رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018کی مثالی کامیابی کی بنیاد باٹیاں والا میں رکھ دی گئی ہے پورے حلقے پراس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔تقریب سے ممبرضلع کونسل چوہدری اسامہ فضل،مہر رمضان باٹی اوردیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں حاجی اقبال باٹی،فلک شیر باٹی، خان محمدباٹی، رانا شکور نون،راناحامد نون ،مرتضیٰ نون،رانا شاکرنون، را نا سلطان، ذوالفقار نون، حاجی لطیف ڈانگرہ ،مہرافضل فوجی باٹی،حاجی نورباٹی، میاں نور سہو، ریاض سہو،مہر اعجاز باٹی اورمعززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت ۔ اس طرح مہر غلام رسول باٹی کے ڈیرے پر باٹی برادری اورمعزز ین علاقہ کابڑا اجتما ع منعقد ہوا۔اس موقع پر مہر غلام رسول باٹی، مہر رفاقت باٹی، مہر یوسف باٹی، حاجی سرفراز باٹی نے اپنی برادری اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت ہراج گروپ چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شامل اورمکمل اعتمادکااظہار کرتے ہوئے آ ئندہ الیکشن میںبھرپور ساتھ دینے کااعلان کیا۔اس موقع پر حاجی عرفان خان ڈاہا، محمدخان ڈاہا، چوہدری فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہو ئے کہا باٹی برادری کاحلقے کی سیاست میں بنیادی کردار ہے باٹی برادری کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں باٹی اور نو ن سیال برادریوں کی شمولیت سے ہماری جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی اور علاقے کی تعمیروترقی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کاعمل تیز ہوگا ۔
جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر میاں مقصود احمدخانیوال پہنچے انہوںنے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع خانیوال محمداسماعیل تاج کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوںنے جماعت کے کارکنوں اورصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محب وطن لوگوں کے لیے حالات خراب ہیں حکومتیں آتی جاتی ہیں انتخابا ت ہوتے ہیں لیکن قوم کی تقدیر نہیں بدلی حکمران طبقہ اپنے ذاتی اثاثوں کے اضافے کے جنون میں مبتلا ہے تعلیم وصحت کی بنیادی سہولتو ں کا فقدان ہے رشوت،سفارش ،کرپشن کاکلچر فروغ پارہاہے ۔ اچھی قیادت اور گڈ گورننس کی وجہ سے کوریا، چین ،بھارت ترقی کر رہے ہیں جبکہ وطن عزیز کے حالات ان کے برعکس ہیں ۔ موجودہ کرپٹ اورعوام شمن نظام کی بساط لپیٹ کر دین اسلام کے عا دلا نہ نظام کو نافذ کرناہوگا اور اس کیلے متحدہ مجلس عمل اپنا بھرپور کرداراداکرے گی ۔