پیر مہر علی شاہ ٹائون مسائل کا شکار
مکرمی! یو سی 86 کی حدود میں آنے والے ،چکری روڈ پر واقع ’’پیر مہر علی شاہ ٹائون‘‘ میں مسائل کے انبار ہیں جبکہ کوئی پرسان حال نہیں۔ عام انتخابات اور پھر گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں وعدہ کیا گیا تھا کہ گلیوں کی مرمت، قبرستان کیلئے جگہ کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا۔ علاقہ کے معززین قاری سید زیاد حسین شاہ، ملک خالد ، ملک رمضان، عرفان خان و دیگر نے عوامی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹائون میں آبادی خاصی زیادہ ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ قبرستان میں جگہ تیزی سے کم ہو رہی ہے اور یہ مسئلہ ہنوذ پورے علاقہ کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ کئی بار اس معاملے کو اٹھایا گیا مگر ہر بار وعدے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا ۔ مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں تا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات ختم ہوں۔ (جواد اصغر 03334579397 )