کامونکے: ریلوے لائن عبور کرتے ٹرین کی زد میں آ کر معمر خاتون جاں بحق
کامونکے(نامہ نگار) ریلوے لائن عبور کرتے ٹرین کے نیچے آ کر معمر خاتون ہلاک ہوگئی۔ بتایا گیا ہے سہنسرہ گورائیہ کی 65 سالہ رشیدہ بی بی زوجہ طالب حسین اپنے بھتیجے رخسار بٹ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کوٹ رفیق رشتہ دار کے ہاں آرہی تھی لیڈی پارک ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باعث وہ موٹر سائیکل سے اتر کرپیدل ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے لاہور سے راولپنڈی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہوکر موقع پر دم توڑگئی۔ سٹی و ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفیہ کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔