وہاڑی :محبوبہ کو ملنے آیا نوجوان پکڑا گیا تشدد، بال اور مونچھیں مونڈ دیں
وہاڑی (نامہ نگار) محبوبہ کو ملنے کےلئے جانیوالا شخص گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا، سر کے بال اور مونچھیں مونڈ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، بستی سلدیرا لڈن کا امام بخش جھیڈو محبوبہ ممتاز بی بی سے ملنے کےلئے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا تو لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا جنہوں نے اس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پٹائی کے بعد سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں۔ اطلاع پر پولیس تھانہ لڈن موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی دوسری طرف پکڑے گئے شخص کو کہنا ہے وہ محبوبہ کو ملنے نہیں گیا بلکہ پیسے دینے کےلئے گیا تھا اور اسے بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
عاشق کی پٹائی