طاہر القادری کی درخواست مسترد ہونے سے سازش کا ڈراپ سین ہو گیا عدلیہ کا فیصلہ تاریخی ہے ۔ رحمان ملک
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان پینٹنگ مقابلوں کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے طاہر القادری کی درخواست کو مسترد کرنے کا فیصلہ تاریخی ہے اس فیصلے سے تمام سازش کا ڈراپ سین ہو گیا ہے عدلیہ سمیت تمام ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں ۔ وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر ولی الرحمن اوران کی دیگر قیادت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے لیے ہتھیار پھینک کر سیز فائر کریں اور مذاکرات کا اعلان کریں جہاں چاہیں ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں سب شرائط چھوڑ کر سامنے آئیں انہوں نے ایک بار پھر طالبان قیادت سے کہا کہ احسان اللہ احسان ان کے لیے نہیں بلکہ کسی اور کے لیے کام کر رہا ہے ۔ رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی طالبان کو رہا نہیں کیا گیا، طالبان اب کمزور ہو چکے ہیں ان کے خلاف اب بھی ٹارگیڈیڈ آپریشن جاری ہے کراچی میں اسلحہ کہاں سے آرہا ہے جلد تمام حقائق سامنے لاوں گا۔رحمان ملک نے پینٹنگ مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔