چترال میں برف باری ۔ نظام زندگی درہم برہم ۔لواری ٹنل ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی
چترال میں جاری بارشوں اور برف باری کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ مسلسل برف باری سے لواری ٹنل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ فضائی اور زمینی آمدورفت بھی بند ہے جس کی وجہ سے چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔چترال اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جاری بارشوں اور برف باری کی وجہ سے لوگ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے جبکہ کھانے پینے اور دیگر اشیاءکی قلت کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات دوچند ہو گئی ہیں