پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض سمیت دس وزرا پر ایک سے زیادہ سرکاری دفاتراستعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق وزراء کی طرف سے سرکاری خرچ پر ایک سے زیادہ دفاتر استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے دس وزرا کو صرف ایک سرکاری دفتر استعمال کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام فالتو دفاتر کے استعمال پر ٹیلی فون، بجلی، گیس اور دیگر لاکھوں روپے کے ماہانہ اضافی اخراجات کے باعث اٹھایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بعض صوبائی وزرا اداروں کے اندر بھی اپنے دفاتر استعمال کررہے تھے۔