پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کا معاملہ، درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی 

Dec 13, 2024

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال چوہدری نے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے خلاف درخواست، درخواست گزار وکیل کی استدعا پر متعلقہ بنچ میں لگانے کے لئے چیف جسٹس  ہائیکورٹ کو بھجوا دی، درخواست پر سماعت کی، درخواست میں سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے حکم پر عملدرآمد کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، دوران سماعت وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ درخواست پہلے جسٹس راحیل کامران شیخ کے روبرو زیر سماعت رہی ہے اور وہ اس پر کافی تفصیلی بحث سن چکے ہیں، وکیل اظہر صدیق نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ درخواست یا تو جسٹس راحیل کامران شیخ کو بھجوا دی جائے یا فل بنچ کے سامنے سماعت کے لئے پیش کی جائے، عدالت نے وکیل کی استدعا پر درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

مزیدخبریں