چین نے کہا ہے کہ امریکہ نے د ونوں ملکوں کے درمیان مشکل سے قائم ہونے والے باہمی اعتماد کو شدید نقصان پہنچایاہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے یہ بات آج بیجنگ میں سالانہ سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔وانگ ژی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ادھرچین کی وزارت خارجہ کی ترجمانHUA CHUNYING نے آج بیجنگ میں معمول کی بریفنگ میں کہا کہ چین تجارتی معاہدے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہے تاہم یہ معاہدہ باہمی طور پر فائدہ مند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف اضافی محصولات نافذ کر دیں گے۔اس سے پہلے امریکہ نے نام نہاد مرحلہ وار معاہدے کے پہلے حصے کے لئے اپنی شرائط مقرر کیں جن کے تحت بعض چینی مصنوعات پر ٹیکس ختم کرنے کی پیشکش کی جائے گی اور چین کی طرف سے امریکی زرعی مصنوعات کی زیادہ خریداری کے بدلے میں ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024