وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لالہ موسیٰ میں ریلوے ٹریک کواپ گریڈ کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کا اعلان کیا ۔شیخ رشید اپنی ہی ٹرین میں بیٹھ کر راولپنڈی سے لالہ موسیٰ آئے۔ریلوے اسٹاف نے پھولوں کی پتیوں سے ان کا استقبال کیا اہلیانہ لالہ موسیٰ نے شیخ رشید سے مطالبہ کیا تھا کہ رحمان بابا ایکسپریس کا سٹاپ لالہ موسیٰ دیاجائے ،اس مطالبے پر شیخ رشید نے معازرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نئی ٹرین چلا رہا ہوں اس کا سٹاپ لا لہ موسیٰ اسٹیشن کو دوں گا ۔شیخ رشید گجر خان ،جہلم لالہ موسیٰ سے ہوتے ہوئے گجرات، ملکوال،سرگودھا،منڈی بہائوالدین ، چنیوٹ ، سانگلہ ہل ،شیخوپورہ اور لاہور تمام اسٹیشنوں پر معائنہ کریں گے۔شیخ رشید کو اس بات کا بھی افسوس ہوا کہ ان کہ استقبال کے لیے نہ ہی کوئی ایم۔این۔اے، ایم۔پی۔اے اور نہ ہی کوئی کارکن سٹیشن پر پہنچا۔انہوں نے صحافیوں کو صرف 15 سیکنڈ کا ٹائم دیا اور ٹرین کا دروازہ بند کردیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024