جمہوریہ چیک نے امریکہ سے 12 فوجی ہیلی کاپٹر خریدنے کے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔امریکہ کے محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور ان کے چیک جمہوریہ کے ہم منصب لبومیر میٹنار نے 8 یو ایچ۔1 وائی ونوم یوٹیلٹی ہیلی کاپٹروں اور 4 اے ایچ 1 زیڈ وِپر اٹیک ہیلی کاپٹر خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اس دوران مارک ایسپر کہا کہ یہ معاہدہ جمہوریہ چیک کے اپنی مسلح افواج کو جدید اور نیٹو کے مقاصد کو پورا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں ایک اور بڑے اقدام کی دوبارہ سے تصدیق کرتا ہے۔لبومیرمیٹنار کے مطابق چیک جمہوریہ کو 2023 کے آخر تک یہ ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے فیصلے کا نومبر میں اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چیک فوج 17 روسی ایم آئی۔24 / 35 اٹیک ہیلی کاپٹر کو بدلنا چاہتی ہے، کیونکہ وہ اب روس سے پرزوں کی سپلائی پر منحصر رہنا نہیں چاہتی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024