وادی کشمیر کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ اب میدانی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے متعدد مقامات پر آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہو رہی ہے جبکہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق برف باری کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیاہے اور سرینگر ایئرپورٹ پر آٹھویں روز بھی تمام پروازوں کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم شدید خراب رہنے کا امکان ہے۔ پچاسی کلو میٹر مشتمل گریز بانڈی پورہ سڑک بھی بھاری برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو آمد ورفت کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ رازدان ٹاپ پر ایک فٹ جبکہ گریز میں چار انچ، بگتور میں پانچ انچ تازہ برف ریکاڈ کی گئی ہے۔ پولیس کنٹرول روم بانڈی پورہ نے بتایا کہ کل شام سے ہی گریز بانڈی سڑک پر برف باری کی وجہ سے بند کرنی پڑی ہیں۔اس سے قبل وادی میں شدید کہرے کی وجہ سے وادی کشمیر میں گذشتہ جمعرات سے کسی بھی پرواز نے اڑان نہیں بھری ہے۔کشمیر یونیورسٹی میں لیے جانے والے تمام امتحانات اپنے مقرر وقت پر ہوں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024