14سالہ اقتدار میں رہنے والے بولیویا کے سابق صدر ایوومورالیز سیاسی پناہ کے حصول کے لئے گزشتہ روز ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس پہنچ گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے وزیر خارجہ فیلیپ سولا نے اعلان کیا ہے کہ ایوومورالیز پناہ گزین کی حیثیت سے ارجنٹائن میں قیام کے لئے آرہے ہیں اوریہاں انہیں مہاجرکا درجہ حاصل ہوگا۔وزیر نے مزید بتایا تھا کہ ابتدائی طور پر ایوومورالیز کومیکسیکو نے سیاسی پناہ کی پیش کش کی تھی لیکن وہ یہاں زیادہ راحت محسوس کرتے ہیں۔بولیویا کے وزیر خارجہ کیرن لانگارک نے ارجنٹائن کو متنبہ کیا کہ سابق صدر کو عوامی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024