جاپان کے وزیر ماحولیات شنجیرو کوئزومی نے کہا ہے کہ بیرون ملک کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر کے لیے جاپان کی اعانت پر نظرثانی کی جانی چاہیے۔ اسپین میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں کانفرنس کوپ 25 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر کے لیے جاپان کی اعانت پر نظرثانی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے دوسرے ملکوں کے برعکس جاپان کوئلے یا دوسرے معدنی ایندھن کے استعمال کو مرحلہ وار ختم کرنے کی فوری یقین دہانی نہیں کرا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان بیرون ملک کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر میں اعانت فراہم کرنے کے بارے میں مثبت طرز عمل اختیار کرے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024