عراق میں2 خود کش حملوں میں مقتدی الصدر گروپ کے11 افراد ہلاک

عراقی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی بغداد میں دو خود کش حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 11افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کا تعلق سرکردہ شیعہ رہ نما مقتدی الصدر کے وفادار عسکری گروپ 'سرایا السلام' سے ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کش بمباروں نے الصدر گروپ کے مرکز کو نشانہ بنایا۔عراقی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک خود کش حملے میں سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔دوسرے حملے میں بھی متعدد افراد کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کسی گروپ نے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار سرایا السلام کے مرکز سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔