سندھ حکومت کا کرسمس پر مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے 25 دسمبر کرسمس کے مو قع پر مسیحی سرکا ر ی ملازمین اور پینشنرز کو تنخواہ اور پینشن ایڈوانس ادا کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام مستقل، کنٹی جینٹ اور کنٹریکٹ ملا زمین اور پینشنرز کو ماہ دسمبر کی تنخواہ و پینشن یکم جنوری 2020 کے بجائے 16 دسمبر کو ادا کردی جا ئیگی۔