غیر قانونی اسلحہ کیس، ماتحت عدالت کی سزا کالعدم، مجرم کو بری کرنے کا حکم
کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس کے مجرم ولید کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم ولید کا جیل میں گزارا ہوا وقت سزا قرار دیتے ہوئے کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر 6 سال کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ تھانہ کلا کوٹ میں درج ہے۔