مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائی میلادینوف نے رام اللہ میں فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماﺅں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص فلسطین میں انتخابات کی تیاریوں پر بات چیت کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یو این مندوب نے رام اللہ کے قریب البیرہ کے مقام پر واقع الیکشن کمیشن کے دفتر میں حنا ناصر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطینی الیکشن کمیشن کے سربراہ نے ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ہونے والی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہشام کحیل بھی موجود تھے۔حنا ناصر نے نیکولائے میلا ڈینوف کو بتایا کہ فلسطینی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ملک میں انتخابات کے حوالے سے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024