اسکردو میں سیزن کا پہلا مارخور شکار کرلیا گیا، محکمہ جنگلی حیات

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ضلع اسکردو میں سیزن کا پہلا ماخور شکار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں اٹلی کے شہری نے سیزن کا پہلا مارخور شکار کرلیا۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اٹلی کے شہری کارلوپاسکو نے 85 ہزار امریکی ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ شکار فیس کی 80 فیصد رقم مقامی آبادی اور 20 فیصد رقم حکومت کو دی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں گلگت بلتستان کے ضلع استور میں امریکی شہری نے 90 ہزار ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا تھا۔