گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں مسافر وین کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور وین کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق شدید برف باری کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جس میں مسافر وین پھسل کر کھائی میں گر گئی اور اس حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے کھائی سے شدید زخمی ڈرائیور اور لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔اسپتال میں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024