پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں مزید 29 وکلا کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار وکلا کی تعداد 80 ہو گئی۔پولیس کے مطابق پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار وکیلوں میں سے 8 کو تھانہ مزنگ پولیس نے گرفتار کیا۔تھانہ نواں کوٹ نے تین، تھانہ شالیمار نے ایک وکیل کو گرفتار کیا، تھانہ مانگا منڈی کی حدود سے9، تھانہ ہڈیارہ کی حدود سے30 وکلا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ہنگامہ آرائی کے الزام میں تھانہ جنوبی چھاونی اور شمال چھاونی نے بھی پانچ، پانچ وکلا کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 8 وکلا کو تھانہ کاہنہ، چار کو تھانہ گلبرگ، ایک کو تھانہ ماڈل ٹاون، پانچ کو تھانہ فیصل ٹاون اور تھانہ نصیرآباد کی حدود سے ایک وکیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024