سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر سینیٹر شہزاد وسیم کریں گے ۔اجلاس میں پاکستان پینل کوڈ ایکٹ ایکس ایل وی 1860ء کے سیکشن 3 میں ترمیم پر غور کیا جائے گا ۔اجلاس میں دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔