4بھارتی قیدیوں کی رہائی کیلئے درخواست وکلا ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چار بھارتی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست وکلاء ہڑتال کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے وزارت داخلہ سے قیدیوں کے کیسز سے متعلق تفصیلات طلب کر رکھی ہیں چاروں بھارتی قیدیوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے چاروں پٹیشنرز کو ملٹری اتھارٹیز نے گرفتار کیا اور ملٹری کورٹ نے سزائیں سنائیں سزا یافتہ قیدیوں میں جسپال کاکا، شمس الدین، محمد اسماعیل اور انیل چِمار شامل ہیں دو قیدی ملیر جیل کراچی، ایک گوجرانوالہ جبکہ ایک سنٹرل جیل لاہور میں ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سزا مکمل کرنے والے چاروں قیدیوں کو رہا کر کے بھارت واپس بھجوانے کا حکم دے قید مکمل ہونے کے بعد کسی قانون کے تحت انہیں جیل میں نہیں رکھا جا سکتاسزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی بھارت واپسی کے انتظامات کا حکم دیا جائے۔