صدرڈاکٹرعارف علوی نے بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے موجودہ ادارہ جاتی طریق کار بہتر بنانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے لئے نامزد ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے مضبوط دوطرفہ تعلقات کے لئے بنگلہ دیش کے ساتھ اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت پرزوردیا۔
صدرنے کہاکہ پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مذہبی ہم آہنگی پائی جاتی ہے جومشترکہ تاریخ پرمبنی ہے اور یہ ان تعلقات کی ٹھوس بنیاد فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے بنگلہ دیش کے لئے نامزد ہائی کمشنر پرزوردیاکہ وہ اسلام آباد میں سارک کے اگلے سربراہ اجلاس کے انعقاد کے لئے کوششیں کریں۔
ڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان کے مندوبین پرزوردیاکہ وہ مسئلہ کشمیر کاحقیقی تشخص اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اُجاگرکریں۔