اپوزیشن سے ’’کچھ لو کچھ دو نہیں ‘‘ کر رہے بہترین کاانتخاب کرینگے:پرویزخٹک
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے معاملے پر کہا ہے کہ اپوزیشن سے ’’کچھ لو کچھ دو نہیں ‘‘ کر رہے بلکہ جو بہترین ہوگا، اس کا انتخاب کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے باعث گزشتہ روز بھی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا تھا اور آج بھی یہ اجلاس جمع تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا۔