ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس‘ حکومت معاہدے پر عملدرآمد میں سستی کر رہی ہے: اعلامیہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینئر خالد مقبول کی زیر صدارت ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی نے معاہدے پر عملدرآمد میں وفاق کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔