میرے خیال میں حکومت مریم نواز کو جانے کی اجازت نہیں دے گی: وزیر داخلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ حکومت مریم نواز کو جانے کی اجازت دے گی۔ مولانا فضل الرحمن 50 ہزار افراد لے کر آئے، ہم نے انہیں نہیں روکا پرامن احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے۔ آصف علی زرداری کیخلاف صرف انویسٹی گیشن ہورہی ہے۔ طبی بنیاد پر ضمانت ملی رہائی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، آصف زرداری کی رہائی میں لین دین کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ نوازشریف کی بیماری پر کسی کو شک نہیں۔ بیرون ملک جانے میں نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل۔ نیب قانون کے مطابق حکومت کو بتانے یا پوچھنے کی پابند نہیں ہم سے پوچھ کر کسی سے پلی بارگین نہیں کرے گا۔ پنجاب میں آبادی کے تناسب سے جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں۔ وفاقی حکومت کو سندھ سے متعلق بہت تشویش ہے۔ کراچی اور لاہور کا موازنہ کرلیں کراچی والے کو اپنا کچرانہیں اٹھا سکتے۔ سند میں فارورڈ بلاک کی باتیںو یسے ہی ہیں ہم چاہتے ہیں کراچی میں مداخلت کی نوبت نہ ہی آئے مفاہمت سے حکومت چلے۔ پی آئی سی واقعہ میں 35 سے 40 وکلاء کی شناخت ہوگئی۔ ذمہ داروں کو سبق سکھائیں گے۔ نوازشریف کی دیکھ بھال کیلئے ان کے بیٹے، بیٹی، داماد اور سمدھی لندن میں موجود ہیں۔