غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 24دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے قائم الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 24دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا ، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما ء اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ لے جانے کا عندیہ دے دیا ،اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے انصاف کے عمل کو نوٹنکی کا تماشہ بنا دیا ، اب الیکشن بھی غیر فعال ہو چکا ہے ، کیا حکومت کی زمہ داری نہیں کہ وہ تمام آئینی تقاضے پورے گا ، الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کی ذمہ داری حکومت پر ہے ، دو ارکان ابھی تک تعینات نہیں ہو سکے ،یہ بڑا سنگین آئینی بحران ہے ، اگلے چند دنوں میں کہ کوئی ایسی پیشرفت ہوتی نظر آئی کہ جلد یہ خلاء پر کردیاجائے گا تو پھر تو ہم الیکشن کمیشن تک اپنے آپ کو محدود رکھیں گے اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم نے قانونی طور پر ہائیکورٹ یا سپریم کور ٹ جانے کے حوالے سے اور صلاح مشورے کئے ہیں اور اس کی تیاری مکمل ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میںپاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ ممنوعہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے قائم ا سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں پی ٹی آئی کے وکیل اوردرخواست گذار اکبر ایس بابراپنے وکلا ء کے ہمراہ پیش ہوئے تھے، اسکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے وکیل کو 24 دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہاکہ آج اسکروٹنی کمیٹی کا46واں اجلاس تھا، اجلاس 24دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے ، توقع تھی کہ پی ٹی آئی والے الزامات اور فنڈنگ کے حوالے سے جواب پیش کریں گے آج بھی کاروائی نہ ہو سکی اور اجلاس موخر کر دیا گیا ، اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنا جو جواب جمع کر اچکے ہیں ، وہ ریکارڈ بھی وہ طلب کر ہے ہیں کہ وہ کہاں ہے ، یہ بات ا فسوسناک ہے ، پی ٹی آئی والوں نے انصاف کے عمل کو نوٹنکی کا تماشہ بنا دیا ، اب الیکشن بھی غیر فعال ہو چکا ہے ، کیا حکومت کی زمہ داری نہیں کہ وہ تمام آئینی تقاضے پورے گا ، الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کی ذمہ داری حکومت پر ہے ، دو ارکان ابھی تک تعینات نہیں ہو سکے ،یہ بڑا سنگین آئینی بحران ہے ، حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی ہے ، ہم انصاف کے طلب گار ہیں ، ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں ، کیوں یہ کیس مینیج ہو رہا ہے ،ایک سوال کے جواب میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم صورتحال کو دیکھیں گے کہ اگلے چند دنوں میں کہ کوئی ایسی پیشرفت ہوتی نظر آئی کہ جلد یہ خلاء پر کردیاجائے گا تو پھر تو ہم الیکشن کمیشن تک اپنے آپ کو محدود رکھیں گے اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم نے قانونی طور پر ہائیکورٹ یا سپریم کور ٹ جانے کے حوالے سے اور صلاح مشورے کئے ہیں اور اس کی تیاری مکمل ہے ۔ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ یہ کیس لٹکا رہے وہ نہیں چاہیں گے کہ اس کیس کا فیصلہ آئے، تحریک انصاف نے اس کیس میں تاریخی تاخیری حربے استعمال کیئے،اکبرایس بابر نے کہا کہ کل لاہور کی سڑکوں پر لاقانونیت دیکھی گئی ، حکومت ناکام ہو چکی ہے ،یہ پولیس کس کام کی ہے؟ ، کیوں نہیں چیف منسٹر پنجاب استعفی دیتا ، لوگوں کو انصاف ملے گا تو انتشار کبھی نہیں ہو گا ۔