22دسمبر کا مارچ کشمیر یوں کیلئے باعث حوصلہ ہو گا،نصرت ناہید
اسلام آباد ( وقائع نگارخصوصی )جماعت اسلامی اسلام آباد حلقہ خواتین کی ناظمہ نصرت ناہید نے کہا ہے کہپاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی مد جاری رکھے گی ،22دسمبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان کشمیر مارچ کشمیر یوں کے لیے باعث حوصلہ ہو گا ۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اب حکومت ہندوستان سے تمام معاہدوں کے خاتمہ کا اعلان کرے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادں کو بنیاد بنا یا جائے۔انھوں نے کہاموثر سفارتی جدوجہد کے لیے قومی قیادت کو قومی کشمیر پالیسی پر متحد کرنا گزیر ہے۔مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کی بجائے جہاد فی سبیل اللہ کے ذریعے ہی ممکن ہے اور جہاد سے سے فرار زہر قاتل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے حلقہ خواتین کی ناظمات اور شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔