سٹریٹ کرائم کی وارداتو ں میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ ،مو ٹر سائیکل برآمد
اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھا نہ شالیمار پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتو ں میں ملوث تین ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مو ٹر سائیکل برآمدکرلئے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ کراچی کمپنی، رمنا اور شالیمار کے علاقوں میں متعددوارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان رات کو پیدل چلنے والے شہریوں کو گن پو ائنٹ پر لو ٹتے تھے ایس پی صدر محمد عمر خا ن نے سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کیلئے ٹیم بنائی جس نے ایس ایچ او ملک بشیر کی سربراہی میں ملزمان میں شاہ رخ خا ن ولد خا ن حسرت سکنہ تحصیل تخت بھا ئی ضلع مردان شیراز طماز ولد محمد طماز سکنہ تحصیل وضلع ما نسہرہ اورکا مر ان خا ن ولد خا دم حسین سکنہ پی ڈبلیو ڈی کا لو نی سیکٹر جی نا ئن ٹو اسلام آ باد گرفتار کرلئے ۔