کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئیسکو میں بروز ہفتہ مورخہ 14دسمبر 2019 کو منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایس ای اسلام آباد سرکل صبح 10بجے جی نائن سب ڈویژن ( ڈویژن نمبر 2 اسلام آباد )، ایس ای راولپنڈی سرکل صبح 10بجے رتہ سب ڈویژن(سٹی ڈویژن راولپنڈی)، ایس ای اٹک سرکل صبح:30 10بجے فتح جنگ(رورل) سب ڈویژن(پنڈی گھیپ ڈویژن) ، ایس ای جہلم سرکل صبح 10 بجے یونین کونسل قاضیاںزیر سایہ بڈھانہ سب ڈویژن(گوجرخان ڈویژن )اورایس ای چکوال سر کل صبح10بجے چکوال سٹی سب ڈویژن(چکوال ڈویژن)میںکھلی کچہریوں میں صارفین کے مسائل سنیں گے اور حل کریں گے۔