مسئلہ شام کے حوالے سے آستانہ مذاکرات کا نیا دور قازخستان میں اختتام پزیر
نور سلطان (اے پی پی) مسئلہ شام کے حوالے سے دو روزہ آستانہ مذاکرات کا چودہواں دور قازخستان کے دارالحکومت نور سلطان میں اختتام پزیر ہوگیا۔مذاکرات میں شام میں آئینی کمیشن کی حمایت، ادلیب کی صورتحال اور انسانی ہمدردی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔روس، ایران ، ترکی اور شام کے عہدیداروں اور شام میں حزب اختلاف کے نمائندوں نے مذاکرات میں شرکت کی۔اردن ، عراق اور لبنان کے حکومتی نمائندوں اور اقوام متحدہ کے وفد نے بطور مبصر اجلاس میں شرکت کی۔