کویت : سالانہ گلف ڈیفنس اینڈ ایروسپیس نمائش میں 200 کمپنیوں کی شرکت
کویت سٹی (اے پی پی) کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں سالانہ گلف ڈیفنس اینڈ ایروسپیس نمائش تین دن جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئی۔ کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سالانہ نمائش میں 32 ممالک سے 200 کمپنیوں نے جدید اسلحہ اور دفاعی آلات کی نمائش کی۔