سعودی عرب:پاکستانی قونصل جنرل کاشمیسی حراستی مرکز کا دورہ
جدہ ( امیر محمد خان سے ) قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ میںشمیسی حراستی مرکزکا دورہ کیا،جوغیر قانونی غیر ملکی مکینوںکو اپنے وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کرتا ہے۔ ان کے ہمراہ قونصل (قونصلر امور) محمد حسن بھی تھے۔قونصل جنر ل نے نوائے وقت کو بتایاکہ اس وقت جدہ کے حراستی مرکز تقریبا ایک ہزار پاکستانی ہیں، اس تعداد میں کمی اور اضافہ ہوتا رہتا ہے ،ہم متواتر اپنی پاکستانی کمیونٹی کو سعودی قوانین کا احترام کرنے کی ترویج دیتے ہیں ۔