پی آئی سی واقعہ نے سر شرم سے جھکا دیئے ‘ثروت اعجاز قادری
کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ پی آئی سی حملہ شرمناک اور قابل مذمت ہے ،حکومت ،وکلاء ،ڈاکٹرز بتائیں دل کی مریضوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں ،حکومت دعوئوں سے کام نہ چلائے واقع واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ،انسانیت کے دشمنوں کو کٹہرے میں لایا جائے،پی آئی سی واقعہ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں ،حکومت قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنائے ،نشترپار ک میں ہونیوالی جانثاران مصطفی کانفرنس میں مظلوموں ،غریبوں اور کیلئے آواز بلند کرینگے ،کارکنان 5جنوری کونشترپارک میں ہونیوالی کانفرنس کیلئے عوامی رابطہ مہم تیز کردیں ،اپنے شہید قائدین کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،مرسکتے ہیں ناموس رسالت ﷺ کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوسکتے ،ان خیالات کا اظہار انہوں