دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی تیاری مسلمان کی اصل ذمہ داری ہے ،حافظ نعیم
کراچی (نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کو ترجیح اور اس کی تیاری کرنا ہی مسلمان کی اصل ذمہ داری ہے ، اللہ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق زندگی گزارنا اور اسی حالت میں اپنے رب کے پاس چلے جانا خوش قسمتی ہے ، نبی ؐ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، ہمیں دنیا کی زندگی میں مال کی زیادہ سے زیادہ طلب اور لمبی خواہشات سے پناہ مانگنی چاہیئے ، ایمان کاہر وقت جائزہ لینے اور توبہ و استغفار کر کے زندگی کو از سر نو درست سمت میں منظم کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی برجیس