کرسمس پر بلدیاتی سہولیات یقینی بنائینگے، چیئرمین بلدیہ شرقی
کراچی (خبر نگار)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ کرسمس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا امتیاز ہر موقع پر بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں کرسمس مسیحی برادری کا بڑا تہوار ہے لہذا اس سلسلے میں اقلیتی برادری کے اراکین کونسل ودیگر کا اجلاس منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ گرجا گھروں ومسیحی آبادیوں کو درکار بلدیاتی خدمات فراہم کی جاسکیں جہاں تک ممکن ہوگا بلدیاتی خدمات فراہم کی جائیں گی انہوں نے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ محکمے کے لحاظ سے فرائض سر انجام دینے کیلئے فوری طور پر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر اراکین کونسل بملا روز میری، انور سردار، انور سلطان ودیگر نے انہیں