پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کا اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی (شعبہ خواتین) کراچی ڈویڑن کا اجلاس جو کہ صدر(MNA) شاہدہ رحمانی کی زیر صدارت میں پیپلزسیکریٹیریٹ میں ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری شاہینہ شیر علی، سیکریٹری اطلاعات مسرت نیازی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رضیہ کامران، اور ضلعی صدور و جنرل سیکٹریز کی شرکت۔اجلاس میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی بارھویں برسی کی تیاری کے حوالے سے بات چیت، ضلعی صدوروں کو تنظیم سازی کو کہا اور ساتھ ہی ساتھ کل ہونے والے بلاول ہاؤس کے ورکر اجلاس میں بھرپور تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔