نوائے وقت کے سابق کارکن محمد فیصل خان کے بڑے بھائی محمد بلال خان کا انتقال، مقامی قبرستان میں سپردخاک
کراچی ( سٹی نیوز) روزنامہ نوائے وقت اور وقت نیوز آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سابق کارکن محمد فیصل خان کے بڑے بھائی پاکستان پوسٹ آفس کے ملازم محمد بلال خان 48 سال کی عمر میں مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے جنہیں پاپوش نگر کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم محمد بلاول خان نے 4 روز قبل اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی تھی محمد بلال خان کو گزشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسے مرحوم کا سوئم جمعہ 13 دسمبر کو پاکستان پوسٹ ریزیڈیشنل کمپائونٹ نزد جنگ پریس میں بعد نماز جمعہ ہوگا۔